پاکستان میں کورونا سے جاں بحق پہلا شخص جوکہ عطائی ڈاکڑ بھی تھا، نے غیر ذمہ داری کی انتہا کری

Image result for coronavirusvirusسعادت خان بغیر کسی ڈاکٹری تعلیم کے گاؤں میں کلینک بھی چلاتا تھا،باپ کی غیر موجودگی میں بیٹے کلینک دیکھتے رہے جو کہ خود والد کے ساتھ ایک کمرے میں رہے،سعادت خان نے علامات ظاہر ہونے پر بھی قرنطینہ جانے سے انکار کیا تھا






پاکستان میں سب سے پہلے 50سالہ سعادت خان کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوا جس کا تعلق مردان سے تھا.سعادت خان مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا اور موت سے چند روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔سعادت خان سے وائرس ہزاروں افراد میں میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سعادت خان سعودی عرب میں دو سے تین ہفتے رہا اس دوران بخار سمیت کرونا کی علامتیں ظاہر ھونے کے باوجود اسے پوشیدہ رکھا،مرحوم کے ساتھ مسافروں نے بھی سعادت خان کی علامت اور بیمار ہونے کی تصدیق کی ہے.
9 مارچ کو عمرے سے پاکستان واپسی پر سعادت خان گاؤں میں ایک تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں سے ملا۔کھانے کی دعوت پر خاندان والوں سمیت گاؤں کے دو ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔16 مارچ کو سعادت خان بخار کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال گئے جہاں انہوں نے کورونا کی علامتوں کے باوجودقرنطینہ میں جانے سے انکار کردیا اور واپس گھر لوٹ آئے.
17مارچ کو طبیعت بگڑنے پرسعادت خان کو دوبارہ اسپتال جانا پڑا اور 18 مارچ کو ٹیسٹ کے نتائج میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں آئسولیشن سینٹر بھیجا گیا لیکن وہ چل بسے۔بیماری کے بعد سعادت خان بیٹوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہا۔سعادت خان بغیر کسی ڈاکٹری تعلیم کے گاؤں میں کلینک بھی چلاتا تھا۔باپ کے گھر پر ہونے کے دوران بیٹے کلینک پر مریضوں سے رابطے میں رہ کر واپس آتے رہے جس کے باعث وائرس مریضوں اور ان کے ذریعے دیگر افراد میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.کورونا سے جاں بحق پہلے پاکستانی ک سعادت خان کے اہلخانہ اور دوستوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔چند روز پہلے یونین کونسل منگاہ کے سعودی پلٹ شہری سعادت خان کی کرونا وائرس سے ہلاکت کے بعد کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے تھے۔ منگاہ یوسی سے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیے جانے والے سینکڑوں افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے جس سے وائرس سے مرنے والے سعادت خان کے بیٹے، بیٹی اور بہو کے علاوہ موصوف کے ساتھ عمرہ سے واپس آنے والے ان کے دو ساتھیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد پانچوں مریضوں کو مختلف قرنطینہ سنٹروں میں میں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے...
مزید پڑھیں:
کلوروکوئین دواکے استعمال سے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا; اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک..

No comments

Post a Comment

© WORLD INFORMATION & RESEARCH CENTER
Maira Gall